![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/452211_7990142_updates.jpg)
خیبرپختونخوا میں گرڈ سٹیشن پر قبضہ قابل قبول نہیں، ریاستی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رہنا چاہئے، نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (الفجرآن لائن) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام حکومتی معاملات میں شامل، صرف وزارتیں نہیں لیں ، خیبرپختونخوا میں گرڈ سٹیشن پر قبضہ قابل قبول نہیں، ریاستی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رہنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے جس میں بجٹ اور پنجاب حکومت سمیت تمام حکومتی معاملات پر بات ہوئی ہے اور دو کمیٹیاں ترتیب دی ہیں، کمیٹیوں کے اجلاس میں معاملات کو افہام تفہیم سے طے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور بلوں کی کم ادائیگی پر لوڈشیڈنگ ہوتی رہتی ہے لیکن کے پی میں دوسری مرتبہ گرڈ سٹیشن پر قبضہ کیا گیا جو بالکل قابل قبول نہیں ہے، گرڈ اسٹیشن پر قبضہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، پہلی بارجب گرڈ پر قبضہ ہوا تو وزیرداخلہ اور وزیر توانائی نے کوئی قانونی ایکشن نہیں لیا،یہ واقعہ دوسری مرتبہ ہوا ہے، ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رہنا چاہئے۔