![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Accident-1.jpg)
کراچی (الفجرآن لائن) کراچی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں پورٹ قاسم کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور ٹرالر چھوڑ فرار ہوگیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ظہور خان اور فہد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد افراد بھینس کالونی کے رہائشی تھے، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر سکھن تھانے منتقل کر کے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔