![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/image-67-1024x1024.png)
گجرات (الفجرآن لائن) گجرات میں پولیس افسر کے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے موضع عادو وال میں پولیس افسر نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پولیس ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔