پشاور(الفجرآن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔اورعدالت سے فوری سماعت اور اس کے خلاف حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کر کے جمہوری حکومت ختم کر دی گئی، امید ہے عدالت صوبے میں جمہوری حکومت بحال کرے گی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدالت سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کی ہے، ہم آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے

