کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ کچہری میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس ملزم کو پیشی کیلئے لائی تھی کہ ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زامران سکنہ سریاب اور جنید احمد زخمی ہوگئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

