واقعے کی تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت، خواتین سمیت ہر شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(الفجرآن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قلات میں لائبہ ستار کے مبینہ اغوا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر پیش کی جائے تاکہ معاملے سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
اس سلسلے میں ڈی آئی جی پولیس قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر قلات اور ڈی پی او قلات کو بھی ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ خواتین سمیت ہر شہری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کی جان و سلامتی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور قانون کے مطابق ضروری اقدامات کریں۔
حکام سے رپورٹ طلب کیے جانے کے بعد واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف سامنے آنے کا انتظار ہے۔

