کوئٹہ(الفجر آن لائن)بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین 25 کلومیٹر گہرائی تک لرز اٹھی، جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔تاہم زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی ہے۔

