اسلام آباد(الفجر آن لائن)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتار کارکنان کو بڑا ریلیف،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نیپی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتار تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا،
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کے لئے التوا کی درخواست کی۔
وکیل سردارمصروف نیمقف اختیار کیا کہ کارکنان کو گرفتار ہوئیچالیس دن سے زائد گزر چکیہیں،پولیس ہر سماعت پر التوا مانگ رہی ہے اور کارکنان کو پیش نہیں کیا جارہا۔
وکیل مرتضی طوری نے کہا کہ تمام کارکنان بیگناہ ہیں اور انہیں جان بوجھ کر گرفتار کیا گیا۔ زاہد بشیر ڈار نے بھی بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کا موقف اپناتے ہوئے گزشتہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کی استدعا کی۔
عدالت نے وکلا کی استدعا منظورکرتے ہوئے تمام کارکنان کومقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا،کارکنان کو تھانہ شالیمار اور تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمات میں شناخت پریڈکیلئے جوڈیشل کیا گیا تھا۔

