کابل الفجر(آن لائن) ناجائز طالبان رجیم کو بڑا سفارتی دھچکا، چین نے سیکیورٹی خدشات کے باعث واخان کوریڈور کھولنے سے انکار کر دیا۔ ناجائز طالبان رجیم میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات نے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو متاثر کیا ہے۔
افغان جریدہ اطلس پریس نیوز ایجنسی کے مطابق چین نے سکیورٹی خدشات دور ہونے تک افغانستان کے ساتھ سرحد کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔
افغان جریدے کے مطابق چین نے واخان روڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی اسے سفارتی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔
چین کو سرحدی سکیورٹی پر تشویش ہے اور وہ مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کو سنکیانگ کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔
چینی ماہر بین الاقوامی امور ڑو یونگ بیاو کے مطابق واخان سرحدی گزرگاہ کھلنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، کیونکہ چین کے لیے افغانستان کے ساتھ تجارت کے فوائد کم اور سکیورٹی خطرات اور اخراجات زیادہ ہیں۔

