بارڈر مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے سرحد بند کی گئی، مؤثر انتظامات مکمل ہوتے ہی آمدورفت اور تجارت بحال کر دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ
چاغی (الفجر آن لائن): دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے پاک ایران سرحد عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد کی عارضی بندش کا مقصد سرحدی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرحد کی بندش عارضی اقدام ہے۔ سرحدی انتظامات کو مؤثر اور جامع بنانے کا عمل مکمل ہوتے ہی پاک ایران سرحد کو عام آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرحد کی بحالی سے متعلق اقدامات سرحدی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

