بیروت: (الفجر آن لائن) یمنی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے خلاف 1،417 حملے کئے گئے جن میں 800 جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان ماجد عبداللہ النزیلی نے بتایاکارروائیوں میں 190 سے زائد بکتر بند گاڑیوں اور دیگر فوجی سازو سامان کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا، حملوں میں حوثی ملیشیا کے مورچوں اور فائرنگ کی پوزیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ان کارروائیوں میں جنگی طیاروں، ڈرونز، فیلڈ آرٹلری اور متعدد راکٹ لانچنگ سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔

