کوئٹہ: (الفجر آن لائن) کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کے لیے مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق 4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونے والی پلوشہ شہزادی نے محنت اور بلند عزم سے ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
بایاں بازو اور پاؤں مفلوج ہونے کے باوجود پلوشہ شہزادی نے تعلیم جاری رکھی اور وکالت کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔بلند حوصلہ نوجوان وکیل پلوشہ شہزادی نے بتایا کہ وکالت کا پیشہ اختیار کرنے کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی آج انکی صلاحیتوں اورمحنت کا اعتراف کرتے ہیں۔
پلوشہ شہزادی نے کہا کہ معذور افراد بھی قانون کے شعبے میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں، اہلخانہ کی سپورٹ ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔کوئٹہ کی باصلاحیت بیٹی پلوشہ شہزادی کا اگلا ہدف مقابلے کا امتحان پاس کرکے مجسٹریٹ بن کر ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

