اسلام آباد(الفجرآن لائن)رخشدہ میموریل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام وفاقی دارالحکومت کی سب سے بڑی خواتین میراتھن ریس "رن فار کاز” میں جڑواں شہروں کی 800 سے زائد خواتین کی شرکت، اختتامی پوائنٹ پر پہنچنے والی ٹاپ ایتھلیٹس کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔
ایف نائن پارک میں اسلام آباد کی بڑی اور منفرد ‘آل وومن رن – رن فار کاز’ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 500 سے زائد خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچیوں نے رجسٹریشن کرائی۔
ایونٹ کا بن?ادی مقصد ویمن امپاورمنٹ، ذہنی صحت کی آگا?ی اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کی بین الاقوامی مہم ‘پنک اکتوبر’ کے اہم پیغامات کو اجاگر کرنا تھا۔
ایونٹ سے جمع ہونے والی رجسٹریشن فیس مستحق اور نادار افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار (مائیکرو بزنسز) کے قیام میں بطورِ عطیہ استعمال کی جائے گی

