میر ضیاء اللہ لانگو نے اغوا کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور بابر یوسفزئی بھی موجود تھے
کوئٹہ(الفجرآن لائن)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بھائی اورنگزیب مجید کے مبینہ اغوا کے واقعے سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔
ملاقات کے دوران صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر میر ضیاء اللہ لانگو نے مینا مجید بلوچ سے واقعے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور انہیں حوصلہ دیا۔وزیر داخلہ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ اورنگزیب مجید کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

