راجن پور (الفجر آن لائن)راجن پور میں تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ راجن پور میں انڈس ہائی وے بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس مسافروں کو لے کر کراچی سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی،
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
واضح رہے گزشتہ روز ملتان میں بھی تیز رفتار کار سڑک پر رکھے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

