پیرس (الفجر آن لائن)فرانس میں پرتشدد احتجاج پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیمی سہولتوں کی کمی کے خلاف کئی روز سے جاری احتجاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کے واقعات میں 1000 ہزار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جب کہ 2400 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج پر قابو پانے کے لیے پیرس، لیون، نیس اور شمالی علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہے اور کئی جگہوں پر کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے۔

