کوئٹہ(الفجرآن لائن): بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) کے مختلف مراکز میں ڈریس میکنگ اور سولر ٹیکنیشن سمیت فنی تربیت کے مختصر کورسز کے لیے مفت داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق امیدوار متعلقہ مراکز میں دستیاب کورسز کے لیے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ ان کورسز کا مقصد نوجوانوں کو فنی مہارتیں سیکھنے اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
داخلے کے خواہش مند امیدوار آن لائن رجسٹریشن پورٹل پر جا کر اپنا فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
آن لائن رجسٹریشن لنک:
https://registration.btevta.gob.pk/portal/candidate-register


