کوئٹہ (آن لائن) اوتھل کے علاقے زیرو پوائنٹ پر تیز رفتار ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں، مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ حب سے بیلہ جانے والی مسافر ویگن کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ 22زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی اور امدادی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

