ہری پور(الفجرآن لائن) سرائے صالح کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش سے تھا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہری پور آ رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔

