کوئٹہ(الفجرآن لائن) سبی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہندو تاجر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سبی کے علاقے چاکر روڈ پبلک پارک کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہندو تاجر بسنت کمار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی زخمی تاجر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

