جعفر خان مندوخیل کی مرحوم کی عسکری خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین، اہلِ خانہ سے تعزیت
کوئٹہ (الفجر آن لائن): گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحوم جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمایاں عسکری خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ مرحوم کی عسکری خدمات اور قومی دفاع کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
گورنر بلوچستان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

