جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی ملک، قوم اور پاک فوج کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (الفجر آن لائن): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ ایک ممتاز اور قابلِ احترام عسکری شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور قیادت کے ذریعے پاک فوج میں اہم خدمات انجام دیں۔ ملک و قوم اور پاک فوج کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال سے ملک ایک تجربہ کار اور قابلِ احترام عسکری شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا کرے۔ آمین۔

