محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا اعلامیہ جاری، کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا
کوئٹہ (الفجر آن لائن): حکومتِ بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 اکتوبر 2026 کو صوبے بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر صبح 10 بجے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کی حمایت کرنا اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کی جانب مبذول کرانا ہے۔
حکومتِ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق اس دن کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا پیغام اجاگر کیا جائے گا۔


