![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/6611b3c952921.jpg)
اسلام آباد(الفجرآن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،فاروڈ بلاک بنانے کیلئے مشاورت شروع کر دی گئی۔ شہریار آفریدی استعفیٰ کے بیان کے بعد 27 سے زائد ممبران نے استعفے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا، پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل ممبران اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کی، رہنماؤں نے شکوہ کیا ہے کہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینئر قیادت کمیٹیوں کے لئے کمپرومائزڈ ہے،ممبران نے موقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و رہنماوں کی رہائی کی بجائے قیادت عہدوں کے لئے کوشاں ہے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 21 ممبران اسمبلی پر مشتمل اپنا گروپ بنانے پر بھی مشاورت ہوئی ہے اس حوالے سے بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب خان کو ممبران اسمبلی نے سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی، جلسے اور احتجاج پر عملی اقدام نہ کرنے کی صورت میں فارورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔