![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/783609_73848135.jpg)
اسلام آباد (الفجرآن لائن) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کی واپسی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شہری انجینئر قاضی محمد سلیم نے 184(3)کے تحت تحریک انصاف کو بلے کے نشان کی واپسی کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 1کروڑ 84لاکھ 60ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں انتخابی نشان کے بغیر حصہ لیا، اب انتخابی نشان واپس کیا جائے، انتخابی نشان کی واپسی کے بعد آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت مخصوص نشستیں فراہم کی جائیں۔