![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/pakistan-power-electricity.jpg)
کوئٹہ (الفجرآن لائن) سوئی میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے 132 کے وی ٹرانسیمشن لائن کے 4 ٹاور گرنے سے ڈیرہ بگٹی گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 4 ٹاور گرگئے جس کے نتیجے میں ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔کیسکو حکام کے مطابق سامان منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ ٹاورز کی مرمت، تنصیب و بحالی کا کام سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیاجائے گا۔