![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Load-Shedding-1-1-1024x683.jpg)
بجلی کی عدم فراہمی سے فصلیں تباہ ہوگئیں،واپڈا والے ہوش کے ناخن لیں آخری اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے،زمیندار ایکشن کمیٹی
کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قومی شاہرائیں بلاک کردیں،ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بدترین لوشیڈنگ کیخلاف عوام نے زمیندار ایکشن کمیٹی کیساتھ مل کر شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کوئٹہ پنجاب، شاہراہ ،قلعہ سیف اللہ کے مقام پر کوئٹہ خیبرپختونخوا قومی شاہراہ ، نوشکی،منگچر، مستونگ میں قومی شاہرائیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ہماری فصلیں تباہ ہوگئی ہیں،واپڈا والے ہوش کے ناخن لیں ،ہمیں آخری اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔