![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/236404_1659813_updates.jpg)
لاہور(الفجرآن لائن) عدالتی حکم پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال ختم کردی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ہڑتال ختم کرنے کے حکم پر وائے ڈی اے کی جنرل کونسل کا رات گئے تک طویل اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں جاری ہڑتال ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ صحت کی تادیبی کارروائیوں سے بچنے کے پیش نظر عدالت سے تحفظ لینے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ عدالت سے ساہیوال واقعہ پر جوڈیشل انکوائری اور جائز مطالبات منوانے کی استدعاء کی جائیگی جبکہ ایڈہاک پر فارغ کئے گئے ڈاکٹرز کو بحال اور ان کی ایکسٹینشن کی بات بھی کی جائے گی۔