لاہور : اے ٹی سی لاہور نے سانحہ 9 مئی بارے دو مقدمات میں فواد چودھری، علیمہ و عظمی خان ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 ستمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی و علیمہ خان، فواد چودھری ، اعظم سواتی ودیگر کیخلاف 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے اور کلمہ چوک جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عظمی خان، علیمہ خان، فواد چودھری، اعظم سواتی، حافظ فرحت، غلام محی الدین دیوان ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔