سانگھڑ : سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق ناظم کو محافظ سمیت قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق تعلقہ ناظم خدا بخش درس کو سمیت محافظ کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کھپرو عبد الستار نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کھپرو میں اس وقت پیش آیا، سابق ناظم محافظ سمیت زمینیں دیکھنے گیا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔