
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی، فارورڈ بلاک بارے خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ارکان کے نام طلب کرلئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک بارے خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پارٹی قیادت سے آئندہ ملاقات میں ملوث ارکان کے نام طلب کرلئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔