![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/6C5151FB-0DDF-42E4-ABC9-08D6E48A3678.jpeg)
راولپنڈی : راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک قیدی زخمی ہوگیا جسے جیل ہسپتال منتقل کر کے تین قیدیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید یوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک قیدی شدید زخمی ہوگیا ،پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تین قیدیوں کیخلاف اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق تین قیدیوں نے بیرک نمبر دو سے ایک قیدی کو بلا کر اس پر تشدد کیا جس سے اس کی ناک، پیشانی اور بازو پر زخم آئے۔ پولیس کے مطابق قیدی کو علاج معالجے کیلئے جیل ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔