![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/65B2CD8D-C987-431F-8D6B-07F8602C5BC0.jpeg)
غزہ : اسرائیلی فورسز کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی گزشتہ رات شجاعیہ، المواسی اور مغازی کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں اب تک 38ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔