![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/A132734D-BE14-49C9-AE96-2D77D3E1DB23.jpeg)
Women gather outside the main entrance gate of a football stadium following a stampede that killed at least 11 women when people were applying for Pakistan visas, in Jalalabad on October 21, 2020. - At least 11 women were killed on October 21 in a stampede in an Afghan football stadium where thousands had gathered to apply for visas at a nearby Pakistan consulate, officials said. (Photo by NOORULLAH SHIRZADA / AFP) (Photo by NOORULLAH SHIRZADA/AFP via Getty Images)
پاکستانی قیادت کسی کو بھی حساس معاملات پر حساس بیانات جاری کرنے کی اجازت نہ دے، بیان
کابل : افغان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ سرحد کی خلاف ورزی کرنے والا نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا، اپنی سرزمین کسی اور ملک کیخلاف استعمال کی اجازت نہ دینا افغانستان کا اصولی موقف ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر افغان وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کسی بھی جواز کے تحت ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرے گا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود بھی ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قیادت کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی کو بھی حساس معاملات پر حساس بیانات جاری کرنے کی اجازت نہ دے، اپنی سرزمین کو کسی اور ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہ دینا افغانستان کا اصولی موقف ہے۔