![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/Petrol-price-696x418-1.jpg)
حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ، پہلے ہی کم شرح منافع پر پٹرول پمپ چلا رہے ہیں، لیوی سے مہنگائی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، مسائل حل نہ ہوئے تو 5 جولائی سے پورا ملک بند کردیں گے، چیئرمین عبدالسمیع خان
کراچی(الفجرآن لائن) چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ایڈوانس ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے، پہلے ہی کم شرح منافع پر پٹرول پمپ چلا رہے ہیں، لیوی سے مہنگائی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، مسائل حل نہ ہوئے تو 5 جولائی سے پورا ملک بند کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے جس پر پیٹرولیم ڈیلرز کو تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے، حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز گھٹ گئی ہے، ہم پہلے ہی انتہائی کم شرح منافع پر پیٹرول پمپ چلارہے ہیں، لیوی سے مہنگائی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سمگلنگ کو سپورٹ کررہی ہے،سمگلنگ کیخلاف بولنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروخت ہونیوالے سامان کی قیمت کے ہرلین دین پرپہلے سے ہی خریداری کے وقت ٹیکس لگایاجارہاہے، وزیر اعظم ٹیکسوں کے نفاذ پر کہتے ہیں میں مجبور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد آج کو اسلام آباد جارہا ہے، وزیرخزانہ، وزیر پیٹرولیم اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی کوشش کریں گے، مسائل حل نہ ہوئے تو 5جولائی کو پورا ملک بند کردیاجائے گا۔