![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/firing.jpg)
لکی مروت (الفجرآن لائن) لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3بھٹہ خشت مزدور جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔