
لاہور (الفجرآن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائرکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی سطح پرقیمتوں میں اضافہ نہیں ہوامگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قراردیا جائے۔