![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/image_editor_output_image-754001974-1719861709776-1024x615.png)
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکار گرفتار، تحقیقات شروع، حکومت کی آزاد کشمیر ہائیکورٹ سے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعاء
راولا کوٹ (الفجرآن لائن)راولاکوٹ جیل سے 19قیدیوں سے فرار پر آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے برخاست جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے ڈسٹرکٹ جیل راولا کوٹ سے 19 قیدیوں کے فرار ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خانہ جات آزاد کشمیر کو عہدے سے برخاست کردیا ہے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 7اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
آزاد کشمیر حکومت نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے ۔ دوسری جانب آزاد کشمیر پولیس کے مطابق واقعے کے بعد تمام جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ مفرور قیدیوں کی تلاش کیلئے چھاپے اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔