![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/ATBlast-1024x495.jpg)
قلات (الفجرآن لائن) قلات میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ، 4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے اسکلکو میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کار سوالر ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و جاں بحق شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔