این ڈی ایم اے تمام صوبائی حکومتوں ،متعلقہ اداروں کی معاونت کرے، لوگوں کو مون سون بارے پیشگی اطلاعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہدایت
اسلام آباد (الفجرآن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے تمام صوبائی حکومتوں و متعلقہ اداروں کی معاونت کرے، لوگوں کو مون سون بارے پیشگی اطلاعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس کا انعقادہوا جس میں انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مون سون بارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کروں گا۔
انہوں نے ہدایت کہ این ڈی ایم اے تمام صوبائی حکومتوں و متعلقہ اداروں کی معاونت کرے، لوگوں کو مون سون بارے پیشگی اطلاعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کسانوں ،دریاؤں و ندی نالوں کے گرد و نواح میں رہائش پذیر لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر پیشگی اطلاعات دینے کی ہدایت کی۔