![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/772758_5632101_Kasur_updates.jpg)
مظفر آباد (الفجرآن لائن) آزاد کشمیر پولیس نے جیل سے فرار ہونیوالے 19 میں سے دو سزائے موت کے قیدی گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر پولیس نے راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے 19 قیدیوں کی گرفتاری کیلئے جنگل میں آپریشن کے دوران سزائے موت کے دو مفرور قیدیوں عثمان اور فیضان گل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے آپریشن کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔