![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/polio-virus.jpg)
پاکستان میں 8 بچے پولیو سے متاثر ہوچکے،49 اضلاع کے 211 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، حکام
اسلام آباد (الفجرآن لائن) ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے جاری حکومتی کوششوں کے باوجود وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے کالا پبل شیخ البندی اور جی ڈی اے پلانٹ گوادر کے ماحولیاتی نمونوں سے پولیو وائرس ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 8بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 49 اضلاع کے 211 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آچکی ہے۔ حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقوں اوستہ محمد، دکی، مستونگ، سبی، کیچ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے،اسی طرح ڈھوک دلال راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے سے بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔