
افغان حکومت اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونا یقینی بنائے، اسلاموفوبیا بارے سلامتی کونسل قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، چیلنجز، ترقی وخوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ایس سی او کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب
آستانہ (الفجرآن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے متبادل فنڈنگ کا طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان محل وقوع کے اعتبار سے تجارت کی اہم گزرگاہ ہے، ہم سی پیک کے ذریعے ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہیں، افغان حکومت اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونا یقینی بنائے، اسلاموفوبیا بارے سلامتی کونسل قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، چیلنجز، ترقی وخوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے مخاطب ہوکر خوشی ہو رہی ہے، ایس ای او خطے کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے،گزشتہ ایک سال میں ایس سی او کی چیئر کی حیثیت سے قازقستان نے بہترین کردار ادا کیا ہے،میں آئندہ سال کیلئے چینی صدر شی جن پنگ کو ایس سی او کی چیئرمین شپ ملنے اور بیلا روس کو ایس سی او میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں