
کمپالا (الفجرآن لائن) یوگنڈا میں صدر کی توہین کرنے پر ٹک ٹاکر کو 6 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کی مقامی عدالت نے صدر اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر 24 سالہ ٹک ٹاکر ایڈورڈاویبوا کو 6 سال کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ایڈورڈ اویبوا نے صدر یووری میوزیوینی، خاتون اول جینٹ میوزیینی اور ان کے بیٹے کیخلاف نفرت انگیز تقریر، گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ملزم نے کہا تھا کہ یووری میوزیوینی کے دور میں ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا۔عدالتی پریزائیڈنگ مجسٹریٹ اسٹیلا ماریس کے مطابق ملزم نے اپنا جرم قبول کر کے رحم کی درخواست کی تھی تاہم وہ اپنے کئے پر شرمندہ نظر نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم سزا کا مستحق ہے جو اسے اپنے ماضی سے سیکھنے کے قابل بنائے گی تاکہ اگلی بار وہ صدر، خاتون اول اور ان کے بیٹے کا احترام کرے۔