پروریٹا سسٹم سے میٹر ریڈر کی مناپلی ختم،کوئی اوور بلنگ نہیں کرسکے گا، ترجمان لیسکو
لاہور : لیسکو نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کی تیاری کرلی۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے وزیراعظم شہبازشریف کے ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان لیسکو رائے مسعود نے کہا کہ جیسے ہی وفاقی حکومت سے احکامات ملیں گے ان پرعملدرآمد کر دیں گے،پروریٹا بیس سسٹم سے میٹر ریڈرکی مناپلی ختم ہوگئی،لیسکو میں اب کسی کی جرات نہیں کہ اوور بلنگ کرے، اب ہربل پرمیٹرریڈنگ کی تصویرڈیٹ کیساتھ پرنٹ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پروریٹا بیس سسٹم سے 16ہزارصارفین کو فائدہ جبکہ صرف ایک فیصد پروٹیکٹڈ صارفین متاثر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں پروٹیکٹڈصارفین کم سردیوں میں بڑھ جاتے ہیں۔