
لورالائی (الفجرآن لائن) لورالائی میں مسافر بس حادثے میں2افراد جاں بحق ،13زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لورالائی میں ڈی جی خان روڈ شیر جان کڈی کے مقام پر مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کردیا۔