
فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے ، صرف تنقید کی،مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ، بانی پی ٹی آئی
مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو پی ٹی آئی پر ظلم کیلئے رکھا ہوا ہے،مذاکرات کیلئے مینڈیٹ واپس، گرفتار کارکنان رہا، شفاف الیکشن کرائے جائیں، بلوچستان میں لوگوں کو غائب کرنا ظلم ، حکومت ہوش کرے،9مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو ضرور سزا دی جائے، اضافی ججز کی تعیناتی اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے کی جارہی ہے، صحافیوں سے گفتگو
راولپنڈی (الفجرآن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان ،پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے ، صرف تنقید کی،مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ، مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو پی ٹی آئی پر ظلم کیلئے رکھا ہوا ہے،مذاکرات کیلئے مینڈیٹ واپس، گرفتار کارکنان رہا، شفاف الیکشن کرائے جائیں، بلوچستان میں لوگوں کو غائب کرنا ظلم ، حکومت ہوش کرے،9مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو ضرور سزا دی جائے، اضافی ججز کی تعیناتی اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے کی جارہی ہے