
نئی دہلی (الفجرآن لائن) بھارتی شہر شملہ میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر شملہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جبکہ رہی سہی کسر کلاؤڈ برسٹ نے پوری کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے متعدد عمارتوں کو نقصا ن پہنچا ہے جبکہ کئی سڑکیں بھی بلاک ہوگئی ہیں۔
حکام کے مطابق بارشوں سے مختلف حادثا ت میں ایک شخص ہلاک جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب نئی دلی میں بھی طوفانی بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ، دلی کے مشرقی علاقوں میں گزشتہ شام سے 147ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بھارتی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔