اسلام آباد (الفجرآن لائن) این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ایک ماہ میں بارشوں سے مختلف حادثات96 افراد جاں بحق ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں یکم جولائی 2024ء سے یکم اگست 2024ء تک بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 39،سندھ میں 22، خیبرپختونخوا میں 34،بلوچستان میں 3،کشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں ایک شخص جاںبحق ہوا۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران 214افراد زخمی ہوئے، جبکہ 525گھروں کونقصان پہنچا، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات کچی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق چھتیں گرنے سے 46فیصد جبکہ بجلی گرنے سے 31فیصد افرادجاں بحق ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بارشوں سے مختلف حادثات میں5افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔