
شہباز شریف، ایاز صادق، پرویز اشرف، بیرسٹر گوہر ودیگر اراکین قومی اسمبلی کی شرکت
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر ایاز صادق، بیرسٹر گوہر ، اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ تفصیلا ت کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تہران میں شہید ہونیوالے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر،وزیر اطلاعات عطاء تارڑ ، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چودھری، عون چودھری، راجہ ریاض سمیت دیگر اراکین اسمبلی، پارلیمنٹ سٹاف ودیگر نے شرکت کی۔ قبل ازیں سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی اجلا س میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی جبکہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظوری کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، پرویز اشرف ، بیرسٹر گوہر نے اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ و اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔